جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو211رنز سے شکست دے دی ہے۔میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم کو فتح کے لیے 297 رنز درکار تھے جبکہ اس کی پوری ٹیم 268 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
قومی بلے بازوں نے کھیل کا آغاز پھر مایوس کن کیا۔مصباح الحق 64رنز کیساتھ نمایان رہے،اسد شفیق نے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔عمر گل نے 23 اور سعید اجمل نے 11 رنز بنائے۔
پاکستانی کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں صرف 49 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔جنوبی افریقی کی جانب سے ڈیل سٹین نے دوسری اننگ میں بھی پانچ کھلاڑی آئوٹ کیے۔