جوہری عزائم نئی سرد جنگ شروع کرسکتے ہیں

iran atomic energy

iran atomic energy

برطانوی وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ نے خبر دار کیا ہے کہ ایران کے جوہری عزائم مشرقِ وسطی میں ایک نئی سرد جنگ شروع کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو علاقے کی دوسری ریاستیں بھی اس کے نقشے قدم پر چل پڑیں گی۔
برطانوی وزیرِ خارجہ کے بقول ایران کے جوہری عزائم کے نتیجے میں ایک سنگین ترین جوہری ہتھیاروں کے پھیلا کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران پر عسکری حملے کے حق میں نہیں ہیں اور مغربی ممالک کو ایران کے ساتھ دباؤ، پابندیوں اور بات چیت کی حمکت عملی جاری رکھنی ہو گی۔