جہانگیر بدر مجھے اپنی بہو بناناچاہتے ہیں ، لیلی کا دعوی

Laila

Laila

لاھور (جیوڈیسک) لاھور پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر نے ایک تقریب کے دوران اداکارہ لیلی سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر اداکارہ لیلی نے دعوی کردیا کہ جہانگیر بدر مجھے اپنی بہو بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے بیٹے جہانزیب مجھے بہت پسند کرتے ہیں ۔

مقامی تقریب کے دوران جہانگیر بدر لب کشائی کرنے والے تھے کہ اداکارہ لیلی اچانک تقریب میں پہنچ گئیں اور جہانگیر بدر سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی جس سے جہانگیر بدر نے انکار کردیا اور تقریب سے چلے گئے ۔بدر صاحب کا یہ رویہ لیلی جی کو ایک آنکھ نہیں بھایا ،لال پیلی ہو کر بس برس ہی پڑیں اور کہنے لگیں بدر کے بیٹے جہانزیب سے تو ان کی پرانی جان پہچان ہے اوروہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ پارا کچھ ایسا چڑھا کہ پھر نہ اترا اور لیلی جی نے میرا جی کی والدہ کو ہی اپنی امی جان کا درجہ دے ڈالا۔