جیمز بونڈ مہنگے ہو گئے : ڈینئیل کریگ کا معاوضہ 31 ملین ڈالرز

James Bond

James Bond

ھالی ووڈ (جیوڈیسک) جیمز بونڈ مہنگے ہوگئے ۔ زیرو زیرو سیون سیریز کیاسٹار ڈینئیل کریگ کا معاوضہ اکتیس ملین ڈالرز ہوگیا۔جیمز بونڈ زیرو زیرو سیون جاسوسی کی دنیا کا بیتاج بادشاہ جہاں جائیں وہاں سے دشمن بھاگ نہ پائے۔اب کی بار ان کے ہاتھ لگی ہے دولت کی دیوی۔

فلمی دنیا میں دشمن پر حاوی ہونے والے جیمز بونڈ یعنی ڈینئیل کریگ نے بڑھا لیا ہے اپنا معاوضہ۔ایک دو تین نہیں پورے اکتیس ملین ڈالرز لے کر ڈینئیل نے پرانے جیمز بوند کا توڑ دیا ہے ریکارڈ۔ اسکائی فال سے ڈینئیل کا معاوضہ بھی آسمان تک پہنچ گیا۔

دوہزار چھ میں کسینو رائل میں جیمز بونڈ بننے والے اداکار کا معاوضہ ڈیڑھ ملین ڈالر تھا ، جبکہ دوہزار آٹھ کے جیمز بونڈنے ساڑھے چار ملین ڈالرزوصول کئے۔اور ڈینئیل کریگ نے اب تک اکتیس ملین ڈالرزکمائے۔ یوں ڈینئیل کریگ بونڈ سیریز کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاربن گئے۔