حاجی محمد افضل دھرالہ کو صوبائی اسمبلی کا امیدوار بنانے پر اتفاق ہو گیا

حاصل پور: (بیورو چیف سلمان گل) شہر کے نواح جمالپور اور قائم پورمیںحاصل پور سمیت علاقہ بھر کی سیاسی شخصیات کی میٹنگ میںحاجی محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ سابق صدر بار کو صوبائی اسمبلی کا امیدوار بنانے پر اتفاق ہو گیا۔ نامور سیاسی شخصیات شیخ عبدالرحیم،محمدامین وینس،محمد نواز خان،رائو شاھد،حاجی محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ سمیت متعدد با اثر سیاسی افرادکی ایک سے زائد بار میٹنگ ہو چکی ہیں جس میںاتفاق

سے سیاسی فیصلے کرنے پراتفاق ہوا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر بار محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ کو متفقہ طور پر صوبائی اسمبلی کا امید وار نامزد کرنے پر تمام سیاسی شخصیات نے اتفاق کیا ہے اور اس بات کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جا رہا ہے