حاصل پور ہیڈ اسلام کے قریب مسافر بس حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلع وہاڑی حاصل پور ہیڈ اسلام کے قریب فیصل آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بہاول کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی غلام مصطفی پہوڑ، پیٹرولنگ پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیاور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق بہاول کینال میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کے پیش نظر ہیڈ اسلام سے نہر کا پانی بند کردیا گیا ہے بس میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے مزید لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔