حامد کرزئی سے مذاکرات نہیں کریں گے، طالبان

taliban

taliban

افغان طالبان نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ حامد کرزئی کی حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو بھیجی گئی ای میل میں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد ان خبروں کی ترید کی کہ انہیں سعودی عرب میں کرزئی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حامد کرزئی سے مذاکرات کی پیش کش کی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ کتھ پتلی حکومت سے بات چیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔