لاہور : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ نے حج اخراجات میں اضافہ کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ وزارت مذہبی امور اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کر دئیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے حج اخراجات میں اضافہ کرکے عام لوگوں کو اسلامی فریضہ سے محروم کر دیا ہے حالانکہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ عوام کو حج کے معاملہ پرسبسڈی دے اور حج اخراجات میں کمی کرے۔ اس کے علاوہ حج کا کوٹہ بھی من پسند افراد کو دیاجارہاہے جس سے کرپشن میں اضافہ ہو گا۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور سے 2 مئی کو جواب طلب کر لیا۔