حرف آخر کچھ نہیں ہم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں،عظمت سعید

sheikh azmat

sheikh azmat

لاہور : (جیو ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ حرف آخر کوئی چیز نہیں ہوتی ،ہم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے لاہور کی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورسز مکمل کرنے والے 23ایڈیشنل اینڈ سیشن ججوں کو سرٹیفیکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لیگل سسٹم بہت پرانا ہے اور ہمارے اکثر قوانین بھی سو سال پرانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ہم کام کر رہے تھے اس طرح سے ہمار ا کام کرنا مشکل ہو رہا تھا اورجو کمپنیاں حالات کے پیش نظر جدید اطوار کو نہیں اپناتیں وہ کمپنیاں بند ہو جاتی ہے، اسی طرح کا ہمارا جوڈیشل سسٹم ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم میں اس قسم کی خرابیوں کے تدارک کے لیے جوڈیشل اکیڈمی کورسز متعارف کروائے جاتے ہیں اورملک کے مزید 23 شہروں میں نئے جوڈیشل کمپلکسیز بنائے جائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہائی کورٹ میں کیسز کے ریکارڈ کو سیدھا کرنے کے لیے ایک ایک فائل کو درست طریقے سے ترتیب دیا ہے تاکہ عوامی مشکلات کا کچھ حد تک ازالہ ہوسکے۔