پاکستان : (جیو ڈیسک) حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ان کے موکل پانچ اپریل کو میمو کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے ذرائع کو بتایا سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہے کہ حسین حقانی کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے۔ درخواست کا فیصلہ آنے تک حسین حقانی پاکستان نہیں آئیں گے۔
میمو کمیشن نے حسین حقانی کوپانچ اپریل بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہوا ہے۔ حسین حقانی نے بیرون ملک جانے سے پہلے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرایا تھا کہ جب بھی طلب کیا گیا وہ چاردن کے نوٹس پر کمیشن کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔