سپریم کورٹ نے حسین حقانی کی نظرثانی کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جو سترہ جنوری سے درخواست کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے میمو کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد حسین حقانی کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی تھی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا تھا۔ نظر ثانی کی درخواست میں کہا گیا ہے ہائی کورٹ کے ججز سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ہوتے۔ اس لیے سپریم کورٹ انہیں کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی۔ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔