حسین حقانی کے وکیل نے میمو کمیشن کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیدیا

zahid bukhari

zahid bukhari

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) حسین حقانی کے وکیل زاہد حسین بخاری نے میمو کمیشن کی کارروائی کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیشن کو کیس کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی کا کوئی اختیار نہیں۔ زاہد بخاری نے ذرائع کو بتایا کہ حتمی دلائل کے بعد میمو کمیشن کی کارروائی پر انہیں بھر پور اعتراضات ہیں، وہ کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر اعتراضات سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

زاہد بخاری نے مؤقف اپنایا کہ سیکریٹری کمیشن کو گواہ بنانا مذاق کے مترادف ہے، سیکریٹری کمیشن کو شہادتیں پیش کرنے کا اختیار نہیں۔ زاہد بخاری نے کہا کہ حسین حقانی سے جائیداد اور خفیہ فنڈ کے استعمال کی تفصیل مانگنا کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ کمیشن کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ حسین حقانی کے مشورے سے کیا۔