ملکہ کی ممتاز سماجی شخصیت عمر فاروق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماہ محرم الحرام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ہمیں ذاتی اختلافات بھلا کر حضرت امام حسین کے اسوحسنہ پر عمل پیرا ہو کر جابر ظالم حکمرانوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے۔ اور دین اسلام کی سر بلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ ہم حضرت امام حسین کی سنت پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ حضرت امام حسین نے اپنے رفقا کے ہمراہ میدان کربلا میں شہادت دے کر دین اسلا م کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا ہے۔