ضرت عمر فاروق کے یوم شہادت پر ملک بھرمیں تقاریب منعقد کی گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔ یوم شہادت عمر فاروق پر ملک بھر میں تقاریب منعقد ہوئیں جن میں حضرت عمر فاروق کے اوصاف و کارناموں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس دن کی مناسبت سے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ کراچی میں اہلسنت و الجماعت کی زیر اہتمام ریلی نمائش چورنگی ، ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں رہنماں نے شرکا سے خطاب کیا۔ ریلی کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کئے گئے تھے۔ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند تھی۔
حیدرآباد میں بھی ریلی نکالی گئی۔ ہالہ ناکہ سے شروع ہونے والی ریلی میں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب پرا ختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے یوم شہادت عمر فاروق پر یکم محرم کو عام تعطیل کا مطالبہ کیا۔ خیرپور میں اہل سنت و الجماعت کی جانب سے یوم عمر فاروق پر ریلی نکالی گئی ۔ریلی لقمان چوک سے شروع ہوئی اور پنج گلہ چوک پہنچ کر ختم ہوئی۔ بہاولپور میں جامعہ مسجد الصادق سے فرید گیٹ تک ریلی نکالی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے رہنماں نے حضرت عمر کے فضائل بیان کئے اور ان کے دور کو مثالی قرار دیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ریلی نکالی گئی جو کمال چوک سے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک پہنچی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اسلام کی سربلندی کے لیے کیے جانے والی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔