حق نواز کے افسر مال سے اسسٹنٹ کمشنر پروموشن ہونے پر بھمبر کے شھروں میں خوشی کی لھر دوڑ گئی
Posted on August 14, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری حق نواز کے افسر مال سے اسسٹنٹ کمشنر پروموشن ہونے پر بھمبر کے سیاسی ،سماجی اور شہری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پروموشن پر مبارکباد دینے والوں کا تانتہ بند گیا تفصیلات کیمطابق افسر مال بھمبر چوہدری حق نواز آف درائیاں پروموٹ ہوکر اسسٹنٹ کمشنر سماہنی تعینات ہو گئے گزشتہ روز محکمہ سروسز نے انکی پروموشن کا آرڈر جاری کیا موصوف کی پروموشن کی خبر ملنے پر بھمبر سیاسی سماجی اور شہری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پروموشن پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بند ھ گیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ٹھیکیدار محمد الیاس،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف ،چیئرمین حقوق فورم بھمبر راجہ نعیم گل ،جموں و کشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،صدر پریس کلب افتخار عظیمی ،پیپلز پارٹی ممبر ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ،صدر صرافی یونین راجہ شوکت علی ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار بھمبر چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ ،فریڈم موومنٹ کے چیف آرگنائزر خالد پرویز بٹ ،صدر بار چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ ،چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ ،صدر انجمن تاجران راجہ عطاء المنعم ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی راہنما مدثر اقبال بٹ ،ٹھیکیدار محمد صفدر،پروفیسر فہیم گل ،چوہدری نوید یوسف ،چوہدری سہیل ،پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ ،چوہدری تنویر صابر نقشی،سابق ائیویٹ سیکرٹری صدر ریاست راجہ فہیم اختر بڑھنگ ،سابق کونسلر راجہ علی شان ،ملک شوکت حسین نے اپنے الگ الگ بیان میں چوہدری حق نواز کے اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف انتہائی ایماندار ،فرض شناس ،معاملہ فہم ،باصلاحیت اور باکردار آفیسر ہیں انکا اسسٹنٹ کمشنر بننا ضلع بھمبر کے عوام اور محکمہ مال کیلئے نیک شگون ہے موصوف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے علاقے اور محکمے کی نیک نامی کا باعث بنیں گے ۔