کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے نادرہ آفس کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ، ڈپٹی ٹائون آفیسر اختر خان خٹک اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر نادرہ آفس کے انچارچ نے تفصیلات سے آگاہ کیا کورنگی نمبر04 نادرا آفس کورنگی دیگر نادرہ کی شاخوں کے مقابلے میں عوام کو زیادہ شناختی کارڈ فراہم کرنے میںمصروف عمل ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے ہدایت جاری کیں کہ اپنے طریقے کار میںمزید آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ عوام الناس کو شناختی کارڈ کے حصو ل میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ حق پرست قیادت عوام الناس کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شب روز مصروف عمل ہے اور حق پر ست قیادت انسانیت کی خدمت کو افضل عبادت سمجھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں عوام الناس کی بہتر خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور ہم اس فرض کی ادائیگی کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل پر کام کر رہے ہیں انہوں نے نادرہ آفس کے انچارچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کی عوام الناس کو شناختی کارڈ بنوانے سے لیکر شناختی کارڈ کے حصول تک ان کی ہر طرح کی رہنمائی کی جائے تاکہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔