حسین حقانی کی اہلیہ اور پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی نے الزام لگایا ہے کہ ان کے محب وطن شوہر کو غدار ثابت کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ٹوئٹر پرجاری کیے گئے ایک بیان میں فرح ناز اصفہانی کا کہنا تھا ایک امریکی شہری کو انصاف کے تقاضے روندنے کے لیے پاکستان آنے اور جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ حسین حقانی ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور انہوں نے امریکا سے تعلقات کی بہتری میں اہم کردار اداکیا ہے۔