حقانی کے استعفعےٰ پر تبصرہ نہیں کرینگے۔ امریکا

America

America

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر حسین حقانی کے استعفے کی خبروں پر تبصرہ نہیں کرسکتے یہ پاکستان کا معاملہ ہے۔  واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا حسین حقانی کا معاملہ امریکا کا معاملہ نہیں، محکمہ خارجہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے اعلی امریکی عہدیداران سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جس میں پاک امریکا کشیدگی اور مبینہ میمو کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔