حقانی کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی جائے۔ نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے حسین حقانی کے پاکستان چھوڑنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدشہ ہے حسین حقانی ملک سے باہرچلے جائیں گے یا انھیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جائے گا۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سابق سفیر کے باہر جانے سے میمو کے حوالے سے درخواست کی سماعت متاثر ہو گی لہذا ان کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر تے ہوئے ان پر پابندی عائد کی جائے کہ وہ فیصلے تک ملک نہ چھوڑیں۔