حکمران کا فرض ہے کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنائیں: امتیازعلی شاکر

لاہور (پ ر) اسلامی فاونڈیشن آف پاکستان کے مرکزی صدرامتیازعلی شاکر نے کہا ہے حکمران عوام کے خادم ہیں آقا نہیں ان کا فرض ہے کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنائیںنہ کہ مشکلات میں مزید اضافہ کریںکہ انھوں نے کہا کہ لاہورجنرل ہسپتال کے یوٹرن کی بندش آمرانہ ااقدام ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال کاواحدیوٹرن بندہونے سے دوردرازسے آنیوالے مریض اورہسپتال کے سامنے والی آبادی کے لوگ انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں۔ مقامی آبادیوں میں حادثہ ہونے کی صورت میں کوئی کس طرح اپنا مریض بروقت ہسپتال لے جاسکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں امتیازعلی شاکر نے مزید کہا کہ پچھلے دنوں لاہور جنرل ہسپتال کے آئوٹ ڈوروالے گیٹ کے سامنے واقع ایک بزرگ دکاندار سیّداکبرعلی شاہ کی اچانک طبیعت ناسازہوگئی مگرجنگلے ہونے کی وجہ سے انہیں دوکلومیٹرکااضافی فاصلہ طے کرنے کے بعد ہسپتال پہنچایاگیا ،پانچ منٹ کافاصلہ تیس منٹ میں طے ہوااوریوںتاخیر کے نتیجہ میں وہ انتقال کرگئے اگرسڑک کے درمیان جنگلے لگنے سے راستہ بندنہ ہوتاتوآج سیّد اکبرعلی شاہ یقینا زندہ ہوتے اورماہ صیام کے دوران ان کے گھرمیں صف ماتم نہ بچھی ہوتی ۔

ارباب اقتدارواختیار یادرکھیں اس طرح ہونیوالی اموات کاان سے روزحشر ضرورحساب لیا جائے گا، جوکوئی بھی اس منصوبہ بندی میں براہ راست شریک ہے اورجولوگ خاموش ہیں وہ بھی قدرت کے غضب کی زدمیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے سے ان کی زندگی دشوارکی جارہی ہے ۔جوحکمران اس دورمیں شہریوں کیلئے فراہمی آب اورآبادیوں سے نکاسی آب کامناسب انتظام نہیں کرسکتے انہیں لاہورکوکھنڈرات میں تبدیل کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔منتخب نمائندے عوام کااحساس کرتے ہوئے اپنے ضمیر کی آوازپرارباب اقتدار کے ساتھ اصولی بنیادوں پراختلاف رائے کاحوصلہ پیداکریں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭