لاہور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اقتدار سے چمٹے چار کے ٹولے سے جان چھڑانے کیلئے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے۔باغ جناح لاہور میں عید ملن پارٹی اور جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سید منورحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی،اے این پی،ایم کیوایم اور ق لیگ چار کا ٹولہ ملک کو بحرانوں کا شکار بنا رہا ہے،جب تک آصف زرداری صدر ہیں، مہنگا ئی اور بے روز گاری ختم نہیں ہوسکتی،منور حسن نے کارکنوں کو عوام رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکسی بھی موقع پر مایوس ہو کر استعفی نہ دیں،جماعت اسلامی ان کیساتھ کھڑی ہو گی۔