حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، روحیل اکبر
Posted on November 19, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات اور انچارج میڈیا سیل پنجاب روحیل اکبر نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر ڈکٹیٹر شپ قائم ہے یہی انداز حکمرانی برقرار رہا ا تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے کرپشن اقرباء پروری، لوٹ مار ، بدامنی اور ملکی حالات کی نا گفتہ بہ حالت کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری منجمد ہوکر رہ گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بے شمار وسائل موجود ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ اسے نیک بیتی کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔اور یہ صرف صالح قیادت ہی کرسکتی ہے مگر آج ت وملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے انھی اداروں کے پیسے اپنی ذاتی پروجیکشن کے لئے استعمال کیئے جارہے مگرتحریک تحفظ پاکستان ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔