لہڑی: (جیو ڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچوں کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے لہڑی میں میڈیا سے گفتگو میں شازین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ معافیوں سے حل نہیں ہو گا، مسائل کیحل کیلئیعملی اقدامات کرنا ہونگے۔ بلوچستان میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اپنی جان بچانے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس اقتدار نہیں ہے۔ وہ بلوچوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔