سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا نے کہا ہے کہ حکومت غیر منافع بخش منصوبوں پر کام نہ کرے،پاکستانی معیشت کو تقویت دینے کے لیے معاشی ماہرین اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ قائداعظم یونیورسٹی کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اکنامک میں ایک لیکچر کے دوران سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت اگر چاہتی ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہو تو امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی غلطی ہوگی کہ حکومت ایسے منصوبوں پر کام کرے جو غیر منافع بخش ہو۔