حکومت نے پاکستان کے اندر تمام اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے :راجہ شوکت علی
Posted on May 1, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : پیپلز پارٹی کی حکومت نے پاکستان کے اندر تمام اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیاہے سپریم کورٹ نے وزیر اعظم گیلانی کیخلاف فیصلہ قانون اور میرٹ پر دیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑانے کے بجائے ان پر عمل کر کے ملکی اداروں کو مضبوط کیا جائے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل سماہنی کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شوکت علی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر پیپلز پارٹی نے تما م اداروں کو مکمل تباہ کر دیا ہے کرپشن ،رشوت اور سفارش کو فروغ دے کر ملکی اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے سپریم کورٹ ہی وہ واحد ادارہ ہے جس پر عوام کی نظریں لگی ہیں جو ملک کو بچانے کیلئے میرٹ اور قانون کیمطابق کام رہی ہے وزیراعظم گیلانی کے خلاف میرٹ پر فیصلہ دے کر عدلیہ نے عوام کا عدالتوں پر اعتماد بحال کیا ہے میاں نواز شریف نے جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا لیکن پیپلزپارٹی نے انکے ساتھ دھوکہ کیا جس پر نون لیگ نے ان سے راستہ جدا کر لیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تما م جماعتیں ملک کو بچانے کیلئے ملکی اداروں کا احترام کریں اور انکے فیصلوں کو مانے اور ان پر عملدرآمد کریں ۔