خیبر پختون خوا : (جیو ڈیسک) خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعت میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اڈیالہ جیل منتقلی سے معزرت کر لی ہے۔میاں افتخار نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جان کو پشاور جیل میں خطرہ ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے حکومت سے پنجاب سے در خواست کی تھی کہ انھیں پنجاب میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے تاہم پنجاب حکومت نے درخواست پر معذرت کر لی ہے۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا کو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی اطلاع دینے پر تینتیس سال کی سزا سنائی گئی ہے۔