حکومت کا خاتمہ:عرب رہنماوں سے بات نہیں ہوئی،ترجمان

pasha

pasha

پاک فوج نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل کی عرب رہنماوں سے ملاقاتوں کی خبر کی تردید کردی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے عرب رہنماوں سے کوئی بات چیت نہیں کی۔
آئی ایس پی آر نے برطانوی اخبار میں تیرہ دسمبر کو عمر وڑائچ کے مضمون کو مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کردیا ۔ مضمون میں دعوی کیا گیا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی نے عرب ممالک کا دورہ کرکے عرب لیڈروں سے پاکستان میں حکومت گرانے کی اجازت مانگی تھی۔ اس خبر کی اشاعت پر اخبار کومعافی مانگنے کے لیئے قانونی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔