سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آ زاد نے کہا ہے میمو کیس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو پراپر چینل سے جوابات عدالت میں داخل کرانے چاہئے تھے۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا تمام ادارے حدود کے اندر رہ کر کام کریں تو تنا کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔ حکومت کو آ ئینی مدت پوری کرنی چاہئے۔ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہئے جس سے نظام کو لپیٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا بار این آ ر او کے فیصلے پرسوئس حکام کو خط لکھنے کے حق میں ہے ۔ شوکاز نوٹس پر وزیر اعظم کے سپریم کورٹ آ نے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔