حکومت کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم

gilani

gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں اور اپوزیشن کا کام بنتا نظر نہیں آ رہا ، اس وقت تمام جماعتیں حکومت میں ہیں لیکن تنقید صرف پیپلزپارٹی پر ہی کی جاتی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ بے جا تنقید سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، آئندہ انتخابات میں صرف ایک سال کا عرصہ رہ گیا ہے اور اس میں بھی فتح پیپلزپارٹی کی ہی ہو گی۔
وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات وقت پر ہونے سے متعلق نواز شریف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت جمہوریت کے لئے مشکل ترین ہے اور اس میں حکومت کرنا آسان نہیں لیکن اس کے باوجود تمام جمہوری تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔