حکومت کی طرف سے آفات سماوی کے متاثرین کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کی امداد دے دی گئی
Posted on December 19, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت کی طرف سے آفات سماوی کے متاثرین کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کی امداد دے دی گئی حکومت کیطرف سے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے حکومت آزاد کشمیر کے طرف سے آفات سماوی کے متاثرین میں ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کے چیک تقسیم کیے جن افراد کو چیک دیئے گئے ان میں ابرار حسین کے والد صابر حسین ،کلثوم بیگم کے خاوند محمد بنارس ، اصغر حسین کے بھائی محمد ظریف ،رمشاساجد کے والد ساجد حسین ، شاہ زیب کے والد محمد افضل شامل ہیں۔