لاہور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا موجودہ حکومت کی چار سال مکمل ہونے پر کس چیز پر مبارک باد دوں ۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی سے متعلق تمام جماعتوں سے مشاورت کرینگے ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات کو مدنظر رکھ کر تمام فیصلے کیے جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سال میں ایسا کیا کیا جو مبارک باد دی جائے ملک میں مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے صنعت اور زراعت کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ چار سال میں حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔