حکومت کے تمام ادارے اپنا اپنا کردار ادا کرنے میں حکومتی اتحاد کی طرح ناکام ہو چکے ہیں : پیرزاد امتیاز سید
Posted on October 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) APFUTUکے زیر اہتمام مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا ، تفصیلات کے مطابق ملک گیر محنت کشوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری اور سانحہ کراچی ولاہور پر احتجاج کیا گیا ، اس سلسلہ میںگجرات ، منڈی بہائوالدین ، جہلم ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، مظفر گڑھ ، فیصل آباد ، بہاولنگر میں یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ، اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے اسی طرح محنت کش مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی ہر ماہ اضافہ کیا جائے اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے بجلی اور گیس کے بحران کو ختم کیا جائیگا ۔
کیونکہ یہ خود ساختہ بحران پیدا کیا گیا ہے ، اگر حکومت ایسا نہیں کرے گی تو لاکھوں مزدور اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے ، کراچی اور لاہور میں مزدوروں کی ہلاکت ، کوئٹہ میں مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ اور خیبر پختونخواہ میں مزدوروں کو اغواء کرنے کی وارداتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، مزدوروں کے موجودہ حالات زندگی سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے تمام ادارے اپنا اپنا کردار ادا کرنے میں حکومتی اتحاد کی طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔