حیدر عباس رضوی کے اسکوڈ کا ہائی وے پولیس اہلکاروں پر تشدد

Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

کراچی متحدہ قومی مومنٹ کے راہنما اور قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی کے اسکوڈ نے ہائی وے پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی ۔ہائی وے پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر حیدر عباس رضوی کے اسکواڈ کو ٹیکس کے لئے روکا تھا کہ اسکواڈ نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے ہائی وے پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی کا ٹائر بھی برسٹ ہو گیا۔