حیدرآباد، نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

hyderabad

hyderabad

حیدرآباد میں رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے لڑکی کو ہلاک کر دیا جبکہ واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔
حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹان میں ستائس سالہ نوجوان زوہیب نے رشتہ نہ دینے پر 22 سالہ شمائلہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مارلی جس کے باعث اسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔
سول اسپتال حیدرآباد میں زوہیب کی پھوپھی نے میڈیا کو بتایا کہ زوہیب اور شمائلہ میں گزشتہ 7 سال سے محبت تھی اور دونوں شادی کیلئے بھی راضی تھے تاہم شمائلہ کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔