اٹلی کے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بیاجیو ایب ریٹ کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے چکلالہ ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کی۔
اس موقع پردونوں جانب تعاون اورباہمی پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان سے متعلق صورتحال خصوصی طورپرزیرغورآئی۔ اس موقع پر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام افغانستان میں امن امان کی صورتحال سے براہ راست منسلک ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں افغان عوام کی نمائندہ حکومت اورافغان مفاہمتی عمل کا حامی ہے۔
اٹلی کے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بیاجیو ایب ریٹ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں استحکام لانے کیلئے پاک فوج اورعوام کے کردارکی تعریف کی۔ اٹلی کے چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل بیاجیو ایب ریٹ جب جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزپہنچے تو انھیں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔