خرم رسول کو سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا

khurram rasool

khurram rasool

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرکے سپریم کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔ خرم رسول کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ کیلیے سول جج کی عدالت لے جایا جائے گا۔
خرم رسول نے رات گئے بھائی کے ہمراہ ایف آئی اے کو گرفتاری پیش کی۔ خرم رسول نے گرفتاری سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے زبردستی چیکوں پر دستخط کرائے گئے، انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بے گناہ ثابت کریں گے۔