لاہور(جیوڈیسک)خسرہ سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سندھ میں خسرہ کے باعث مرنیوالے بچوں کی تعداد بڑھ کر 409 تا جا پہنچی۔ سندھ میں آج 5 جبکہ فاٹا میں 1 بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
آج 3 بچوں کی ناگہانی موت کے بعد کندھکوٹ میں خسرہ کے باعث مرنیوالے بچوں کی تعداد 151تک جا پہنچی ہے۔ سکھر میں 84،شکار پور میں 48،خیرپور میں 47،گھوٹکی میں 33،ٹھل میں14 ،لاڑکانہ میں 8،حیدر آباد میں 4، جیکب آباد میں آج 3مزید بچے جاں بحق ہوگئے جس سے مرنیوالوں کی تعداد 6 ، نواب شاہ میں 3نوشہرو فیروز، دادو، میرپور ماتھیلو، ٹھٹھہ میں 2،2 جبکہ پنگریو اور مورو میں 1، 1 بچہ جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں اب تک 10 اموات ہوچکی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے وہووا میں 4، راجن پور کی نواحی بستی میں 2، احمد پور شرقیہ میں 2 جبکہ لیاقت پور اور ٹیکسلا میں 1،1 بچہ خسرہ کی نذر ہوا۔ آج 1 بچہ حجرہ شاہ مقیم میں بھی خسرہ کے باعث چل بسا۔ بلوچستان میں 9 بچے اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔ پشین میں 3 قلعہ سیف اللہ میں 2 جبکہ تربت ، چاغی ، ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد میں 1،1 بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق ہوا۔ فاٹا کے علاقے مہمند ایجنسی میں بھی آج 1 اور بچہ خسرے کی نذر ہوگیا اب تک 5 بچے خسرہ کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔