ٹوکیو : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے عالمی برادی کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے گا،ٹوکیو میں افغانستان سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا افغانستان میں امن کا قیام اور سیاسی استحکام پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے معاشی استحکام کی ضرورت ہے جس کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی خودمختاری کا بھی احترام کرے، عالمی برادری کی توجہ سے خطے کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔