امریکی ایڈمرل مائیک مولن کو لکھے گئے خفیہ میمو کے معاملے پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ منصور اعجاز کی جانب سے بھیجے گئے خفیہ میمو پر حسین حقانی تو استعفے دے چکے ہیں ۔ مگر ذمہ داروں کے تعین کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ اجلاس میں وزیرخارجہ، وزارت خارجہ کے حکام، امریکا میں پاکستان کی نامزد سفیر شیری رحمان بھی شریک ہوں گی۔ بریفنگ کیلیے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو مدعو کیا گیا ہے۔