خیبر ایجنسی : گاڑی پر مارٹر گولہ گرنے سے4 بچے جاں بحق

khyber

khyber

خیبر ایجنسی: (جیو ڈیسک) خیبر ایجنسی میں پک اپ پر مارٹر گولہ لگنے سے چار بچے جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ واقعہ تحصیل باڑہ کے علاقے قمبر آباد میں پیش آیا۔

باڑہ شلوبر سے نقل مکانی کرنے والا خاندان پک اپ کے ذریعے پشاور جا رہا تھا کہ اس دوران ایک گولہ ان کی پک اپ پر آگرا جس سے گاڑی میں سوار چاروں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔