پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں کو فعال اور ڈاکٹروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے انڈی پنڈنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جو رواں ماہ سے ہی کام شروع کرے گا۔پشاور میں الیکٹرانک اینڈ موبائل ہیلتھ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شاہرام خان ترکئی کاکہنا تھاکہ صحت اور تعلیم کا معیار بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
صوبہ بھر کے اسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے اور عملے کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو اسی ماہ کام شروع کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے قانون سازی کررہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں کو مالی اور انتظامی لحاظ سے خودمختار بنایا جائے گا۔