پشاور(جیوڈیسک) پشاور حالیہ انتخابات میں خیبرپختونخوامیں قومی اسمبلی کے تین اورصوبائی اسمبلی کے آٹھ امیدواروں نے کامیابی کی ہیٹ مکمل کرلی۔دوکوچوتھی بارفتح کااعزازحاصل ہواہے۔خیبرپختونخواکے حالیہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو امیدواروں نے تین بارالیکشن جیت کرہیٹ ٹرک مکمل کی ہے ان میں مولانا فضل الرحمان اورآفتاب احمد خان شیرپاو شامل ہیں۔
صوبائی اسمبلی کاانتخاب لڑنے والے آٹھ امیدواروں نے الیکشن جیت کرہیٹ ٹرک کی ہے۔ ان میں بنوں سے اکرم خان درانی،ڈیرہ اسماعیل خان سے اسراراللہ گنڈاپور،مانسہرہ سے وجیہہ الزمان ،بٹگرام سے شاہ حسین ،ہری پورسے راجہ فیصل زمان،ملاکنڈ سے محمدعلی ،ایبٹ آباد سے قلندرلودھی اورچارسدہ سے سکندرشیرپاو شامل ہیں۔ اکرم خان درانی اوروجیہہ الزمان کو مسلسل چار مرتبہ انتخاب جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔