خیبرایجنسی : (جیو ڈیسک)خیبرایجنسی کے علاقے جمرود میں ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔جمرود میں اسٹیڈیم کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں قریب واقع دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئی اور زخمیوں کو اسپہتال منتقل کیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق بم کار میں نصب تھا۔ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
جمرود اسٹیڈیم میں جماعت اسلامی کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ واقعے کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماں نے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا.مقامی اسکاٹس کے رضا کار کا کہنا تھا دھماکے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے . واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کئے۔