خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تین روزسے جاری جھڑپوں میں اکتیس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جھڑپوں میں تین سیکیورٹی اہلکار اور امن کمیٹی کے دو رضا کاربھی شہید ہوئے جبکہ تین روز میں مارے جانے والے شدت پسندوں کی تعداد اکتیس ہوگئی۔
جھڑپیں بٹوار کے علاقے میں ہوئیں۔ جہاں دونوں جانب سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بٹوار کا بیشتر علاقہ شدت پسندوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔