خیبرایجنسی : شدت پسندوں سے جھڑپیں ، چھ رضا کار جاں بحق

Khyber Agency Clashes

Khyber Agency Clashes

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ میں چھ رضاکار جاں بحق ہو گئے۔ ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔

وادی تیراہ میں قمر خیل امن جرگہ اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ پیر کی رات سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسند وادی تیراہ کو جنگی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ قمر خیل امن لشکر نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

جھڑپوں میں شدت پسندوں کولشکر اسلام کی حمایت حاصل ہے۔ انصار الاسلام امن لشکر کا ساتھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی میں مختلف گروپوں کے درمیان لڑائی میں اب تک اسی افراد مارے جا چکے ہیں۔