دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں پاکستانی عروسی ملبوسات کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔ اور ان ملبوسات کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں شادیوں کا چل رہا ہے موسم ۔مشرق ہو یا مغرب ہر طرف ہے نت نئے کلیکشن کی تلاش جاری۔
دبئی میں ہوا پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے بوتیک کالانچ۔ خوبصورت رنگ اور دلکش ڈیزائن سے تیار کردہ کلیکشن سب کو بیحد پسند آیا۔ کہیں ہلکے تو کہیں تیز۔ دلہنوں کے لئے یہاں تھی ہر طرح کی چوائس۔ ستارے ، موتی یا ہو کڑھائی ، پاکستانی عروسی ملبوسات دبئی میں چھا گئے۔