دبلی نہیں ہوں، اسمارٹنس میں ڈیزائنرز کا کمال ہے، کترینہ کیف

katrina

katrina

ممبئی:(جیوڈیسک) بالی ووڈ میں ہاٹ گرل کا ٹائیٹل پانے والی کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی دبلی نہیں تھیں، ان کو اسمارٹ دکھانے میں ڈیزائنرزکا کمال ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے بالی ووڈ پر اپنا سکہ جمانے والی کترینہ کیف نے اعتراف کیا کہ وہ تو کبھی اسمارٹ اور سلم تھیں ہی نہیں۔

ان کو اسمارٹ دکھانے میں زیادہ کمال فیشن ڈیزائنرز کا ہے، جنھوں نے اپنے کمال فن سے ایسے ملبوسات ڈیزائن کئے جو ان پر فٹ آجاتے۔ کیٹ تو یہ بھی کہتی ہیں کہ کبھی کبھار تو ڈیزائنرز میں بحث ہوجاتی کہ کترینہ کو آخر کیسے مزید اسمارٹ دکھایا جائے۔