دریائوں میں پانی کا بہائو 40 فیصد کم، ڈیم نہ بھر سکے

Dam

Dam

شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت گر جانے کے باعث دریائوں میں پانی کا بہائو 40 فیصد کم ہوگیا، تربیلا ڈیم بھرا نہیں، ارسا نے ڈیم سے ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنا شروع کردیا۔
انڈس واٹر سسٹم اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم پانی کی کمی کے باعث نہ بھرسکے۔ سکردو اور دیگر شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے جس کے باعث دریائے سندھ اور دریائے جہلم میں پانی کا بہائو 40 فیصد کم رہ گیا ہے۔ آبائی ذخائر میں 60 لاکھ، 40 چالیس ہزار ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہے جبکہ ان دنوں 90 لاکھ ایکٹر فٹ ہونا چاہیے۔ پانی کی کمی کے باعث آئندہ ربی سیزن میں 50 فیصد پانی کم رہنے کا امکان ہے۔ صوبے پانی کے مقررہ حصے سے تجاوز کررہے ہیں۔ بار بار ہدایات کے باوجود صوبہ پنجاب اپنے حصے سے 9 ہزار کیوسک اور صوبہ سندھ 48 ہزار کیوسک ذیادہ پانی استعمال کررہا ہے۔ صوبہ سندھ 2500 کیوسک یومیہ پانی سمندر میں پھینک کر ضائع کررہا ہے۔ پانی کی کمی کے باعث ربیع سیزن میں گنے اور گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔