دریائے چناب (جیوڈیسک) دریائے چناب میں طغیانی سے چنیوٹ اور جھنگ کے دو مقامات پر دریائی کٹاکے باعث تین دیہات اور سیکڑوں ایکڑزرعی اراضی زیرآب آگئی۔ متاثرہ علاقوں سینقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ جوگیڑہ میں تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ بارہ افراد کو بچا لیاگیا، تین کی حالت تشویشناک ہے۔ دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر ایک لاکھ بیالیس ہزار کیوسیک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ بھوآنہ کے قریب قلعہ کنگراں میں دریائی کٹا سے سینکڑوں ایکٹر زرعی اراضی زیرآب آگئی۔
جس سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ جھنگ کے علاقے جوگیڑہ میں تین دیہات زیرآب آگئے جس کے باعث تقریبادوہزارافراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔دریاکے کٹا کے باعث مزید دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے ۔ جس کے پیش نظر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ رتھڑ بیلہ کے مقام پر تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی۔دریامیں گرنے والے بارہ افراد کو بچا لیاگیا۔ جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ افراد جوگیڑہ سے نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے تھے۔