دس ناقابل شناخت لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ آج جاری ہو گی

Bhoja

Bhoja

پاکستان : (جیو ڈیسک) طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایک سو ستائس میں سے ایک سو اٹھارہ افراد کی شناخت کے بعد میتیوں کی تدفین کر دی گئی جبکہ دس لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے ورثاء سے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آج جاری کی جائے گی۔

بھوجا ایئرلائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری سیون کے حادثے میں لقمہ اجل بننے والے دس مسافروں کی شناخت نہیں ہوسکی تھی جس کے لیے ان کے ورثاء سے خون نمونے لیے گئے ہیں تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ان کی شناخت کی جا سکے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمود جمال نے ملنے والی لاشوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پی آئی اے کے منیجر آغا اکبر علی نے بتایا کہ ڈی این اے رپورٹ آج جاری کی جائے گی جس کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔